نواز شریف کی قبرستان میں خاندان کے دیگر مرحومین کی قبرپر حاضری اور فاتحہ خوانی

نواز شریف کی قبرستان میں خاندان کے دیگر مرحومین کی قبرپر حاضری اور فاتحہ خوانی

لاہور(وقائع نگار) مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے جلسے کے بعد والدہ، والد، بھائی اور اہلیہ کی قبر پر حاضری دی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جلسے کے بعد رائیونڈ گھر کی جانب روانہ ہوئے تاہم گھر پہنچنے سے قبل آبائی قبرستان میں والدہ، والد، بھائی اور اہلیہ کی قبر پر پھول چڑھائے اور د±عا مانگی۔نواز شریف نے اپنے آبائی قبرستان میں خاندان کے دیگر مرحومین کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز شریف اور اہلخانہ کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں