عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ،شیخ رشید کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم عمران خان کی خیبرپختونخواہ سے اسلام آباد واپسی پر گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اس ضمن میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو لوگ پورے ملک سے نکلیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ عمران خان اور میری ناراضی کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ کارکنوں سے کہوں گا ایسی من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچے بھی نا۔عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو لوگ پورے ملک سے نکلیں گے۔ قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے،الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور وزیر داخلہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہوں۔ نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے ہوں، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، 60 روپے پٹرول، 45 فیصد گیس، 9روپے بجلی،250 روپے گھی کا اضافہ ہو تو یہ ان حکمرانوں کی پچاس دن کی کار کردگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں