ڈھاکہ: کمپنی میں دھماکہ، 50 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی ایک کمپنی میں دھماکے سے 50 افراد ہلاک اور 500 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع چٹاگانگ میں نیدرلینڈ اور بنگلہ دیش کی ایک مشترکہ کمپنی کے کنٹینر ڈپو میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔پولیس کے مطابق کنٹینر ڈپو میں آگ لگنے کے دوران دھماکہ ہوا۔ فائر سروس کے حکام کا کہنا تھا کہ ڈپو میں دھماکہ اس وقت ہوا جب فائر سروس کے اہلکار اور کنٹینر ڈپو کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔زخمی ہونے والوں میں پولیس اور فائر سروس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔سی ایم سی ایچ پولیس کیمپ کے انچارج عاشق الرحمن نے کہا کہ 500 سے زائد افراد کو سی ایم سی ایچ کے مختلف یونٹوں میں لے جایا گیا ہے اور مزید زخمیوں کو ہسپتال لایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں