عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیس میں فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی جہانگیر ترین سے ملاقات، کیا بات چیت ہوئی ؟جانیے
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کی۔پراسیکیوٹر شاہ خاور اورایف آئی اے حکام اور جب کہ دونوں ملزمان کی قانونی ٹیم بھی جیل میں پیش ہوئی۔ملزمان کے وکلا صفائی نے نئی درخواست دائر کی جس میں مو¿قف پیش کیا ہے کہ اس کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی۔جج ابوالحسنات نے فردِ جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخ فرد جرم کے لیے رکھی تھی، فردِ جرم عائد کی جاتی ہے۔عدالت نے سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی پرفرد جرم عائد کردی تاہم دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے کیس کے گواہ 27 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاءنے 265 سی آر پی سی کی درخواست دائر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی نے غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولت کی دعوت دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں