نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوں گے یا نہیں؟بڑی خبر آ گئی

لاہور(وقائع نگار)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کل()منگل کو ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوں گے، سزا کے اپیلوں کی بحالی کی درخواست پر کل ہی سماعت متوقع ہے،نواز شریف عدالت سے ضمانت کے بعداپنے اہل خانہ کے ہمراہ چند دن مری میں گذاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی کے گھر اینٹی کرپشن کا چھاپہ
”پاکستان ٹائم“کے مطابق نوازشریف سے جاتی امرا میں سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت لیگی رہنماوں اور لیگل ٹیم کی ملاقاتیں کیں اور اپنے کیسز کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ میاں نواز شریف 24 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔اس حوالے سے نواز شریف کی اسلام آباد روانگی بارے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف موٹروے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوں گے،اس موقع پر پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ ہو گی جبکہ پارٹی کارکنوں کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر جمع ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔دوسری طرف ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ”ہدایات“کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل جائے گی جس کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مری روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ چند دن قیام کریں گے۔مری میں میاں نواز شریف کے رہائش گاہ پر تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ میاں نواز شریف کے پسندیدہ کھانے اور پکوان کی تیاری کے لئے ان کا ذاتی سٹاف بھی منگل کے روز علی الصبح مری پہنچ جائے گا۔اس موقع پر مری میں میاں نواز شریف پارٹی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔یاد رہے کہ نواز شریف 4 سال بعد 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچے تھے،اسلام آباد پہنچنے پر ان کے ہمراہ عرفان صدیقی اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے علاوہ صحافیوں اور لیگی رہنماوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔نواز شریف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی قانونی ٹیم سے مشاورت کی اور ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسزمیں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر دستخط بھی کر دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی نے غلام سرور خان کو پارٹی میں شمولت کی دعوت دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں