نواز شریف سے ائیرپورٹ پر ملاقات،استحکام پاکستان پارٹی کا عون چوہدری کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ

لاہور(وقائع نگار)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ایئر پورٹ پر ملاقات کے بعد پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس کا شوشہ استحکام پاکستان پارٹی نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد’’مٹی پاو‘‘فارمولے کے تحت چھوڑا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق عون چوہدری کے نواز شریف سے لاہور ایئرپورٹ پر ملنے پر استحکام پاکستان پارٹی کا موقف سامنے آ گیا۔ترجمان آئی پی پی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے ،عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں،عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو لاہور ایئرپورٹ سے جلسہ گاہ لے جانے کے لیے جہانگیر ترین نے اپنا ہیلی کاپٹر فراہم کیا اور لاہور ایئرپورٹ پر عون چوہدری نے ہیلی کاپٹر نواز شریف کے حوالے کیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے عون چوہدری کو تھپکی دیتے ہوئے نواز شریف سے عون چوہدری کی تعریف بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید سے بچنے کے لئے آئی پی پی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا ڈھونگ کیا ہے،اس نوٹس کے بعد ”مٹی پاو “ پالیسی اپنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں،نیب نے احتساب عدالت میں ہاتھ کھڑے کر دیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں