اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،احتساب عدالت کا فیصلہ آ گیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)احتساب عدالت اسلام آباد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااورسابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو”کلین چٹ“ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سینیٹراسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا تے مسلم لیگ ن کے رہنما کو کلین چٹ دے دی ہے۔قومی احتساب بیور نے عدالت میں جمع کیے گئے تحریری جواب میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں، اسحاق ڈار کے خلاف کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتے۔ میرٹ پر دلائل دیئےعدالت فیصلہ سنا دے۔پراسیکیوٹر جنرل نے مجھے احتساب عدالت میں بیان دینے کی ہدایت کی۔اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے نیب جواب کی روشنی میں لکھنا ہے کہ میرے موکل کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا،اس بیان کی روشنی میں میرے موکل کو بری کیا جانا چاہیے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو بری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سہاگ رات کے اگلے دن بڑی دھوم تھی شادی کی لیکن۔۔۔۔شاہین صہبائی نے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی قیادت تلملا اٹھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں