کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ،27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کی تیاریاں جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ 27اکتوبر کو منایا جائے گا جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کروانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد
پاکستان ٹائم کے مطابق اس سلسلے میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اس دن کشمیریوں کی حق خو دارایت اورکشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی فتح و نصرت کیلئے خصوصی دعائیں اور شہداءکیلئے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی علاوہ ازیں اہم مقامات پر کالے جھنڈ ے، پینا فلیکس اور تصاویر آویز اں کیے جائیں گے۔27اکتوبر1947ءکو بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں داخل ہو گئی تھیںجبکہ سال2019ءمیںبھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کیلئے ان پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سہاگ رات کے اگلے دن بڑی دھوم تھی شادی کی لیکن۔۔۔۔شاہین صہبائی نے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی قیادت تلملا اٹھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں