imran khan

”وکلا سے ملنے کی اجازت دی جائے “عمران خان کی عدالت کو درخواست

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں وکلا سے ملاقات کی اجازت دینے کی درخواست ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جج ابوالحسنات ذولقرنین کی عدالت میں عمران خان کے ترجمان قانونی امور پیش ہوئے ،وکیل نعیم پنچوتھا نے کہا کہ آپ کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ،وکلا کو عمران خان سے نہیں ملنے دیا جاتا ،جج نے کہا کہ انتظامی معاملات ہیں ،جیل میں جیل مینوئل کے مطابق معاملات چلتے ہیں ۔نعیم پنچوتھا نے کہا کہ آپ سپرنٹنڈنٹ جیل کو جو کہیں گے وہ ویسا ہی کرینگے ،جج نے کہا کہ زیادہ وکلا کی عمران خان سے میٹنگز ہونگی تو معاملات دیکھنے پڑتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : شہر یار آفریدی کا ای سی ایل میں نام ،ایف آئی اے نے عدالت کو جواب دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں