khosa

”نواز شریف جیسی سہولت سب کو دی جائے “لطیف کھوسہ کا عمران کیس میں جج سے مکالمہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ جو سہولت نواز شریف کو دی جا رہی ہے وہ باقی سب کو بھی فراہم کی جائے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے تحفظ کی درخواست پر سماعت کے دوران لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزا بھی معطل ہو چکی ہے پھر بھی ایسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو بلا لیتے ہیں وہ آ کر بتا دینگے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں ،اس درخواست پر آرڈر کر کے اگلے ہفتے دوبارہ لگا دینگے ۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی چیلنج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں