چنئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی،اوپننگ جوڑی کے بعد مڈل آرڈر بھی ناکام ،افتخار احمد کے بعد بابر اعظم بھی آوٹ، 28 اوور میں 141رنز بنا کر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف بقاءکی جنگ لڑرہا ہے،اس اہم ترین میچ میں ایک بار پھر پاکستان کے اوپنرز آج بھی نہ چل سکے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 20 رنزکے مجموعی سکور پر گری جب اوپنر بیٹسمین عبداللہ شفیق 17 گیندوں پر 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ 38رنز پر گری جب امام الحق 12 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جو 27 گیندوں پر 31 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے،پاکستان کے چوتھے آوٹ ہونے والے کھلاڑی ”چاچا افتخار” تھے جنہوں نے 31 گیندوں پر21 رنز بنائے،افتخار احمد کے آوٹ ہونے کے فوری بعد بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے،انہوں نے 65 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے ۔29 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر پاکستان نے 148رنز بنائے ہیں،کریز پر شاداب اور سعود موجود ہیں۔