سائفر کیس،فیئرٹرائل نہیں: وکیل، عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کردیا

سائفر کیس،فیئرٹرائل نہیں: وکیل، عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کردیا

راولپنڈی(عدالتی رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کردیا ہے،سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ سائفر کیس توشہ خانہ پارٹ ٹو ہے، فیئر ٹرائل قطعی نہیں ہے، پتا چل رہا ہے کہ جج کیا چاہتے ہیں، اب تمام معاملات سپریم کورٹ جارہے ہیں ۔ ،اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا مورال بہت بلند ہے۔ شاہ محمود قریشی سے وکلا کی ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔ جب سائفر سلامتی کمیٹی میں آیا اور ڈی کوڈ ہوا تو پھر سیکرٹ کیسے رہ گیا؟عمران خان نے عدالت میں کہا کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا، وہ محب وطن ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کر دیاہے، ہماری دونوں درخواستیں مسترد ہو گئیں، آئندہ کوئی درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو نہیں سننے دیں گے، ہم سے لگاتار زیادتی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خدیجہ شاہ ایک بار پھر 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں