لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کل امریکی سفارتخانے کے باہر غزہ مارچ کا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ غزہ پر زمینی حملہ شروع کر دیا گیا ہے ،انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ،خدشہ ہے کہ بتائی جانے والی فلسطینیوں کی اموات سے کئی گنا زیادہ اموات ہو چکی ہیں ،امریکہ اس گھناﺅنے کھیل میں اسرائیل کے پیچھے کھڑا ہے ،غزہ میں مساجد جلائی جا رہی ہیں اور ہسپتالوں پر بمباری کی جا رہی ہے ،عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے ،مسلمان حکمران بھی خاموش ہیں ،غزہ میں کربلا برپا ہے اور یہاں منافقت کی خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : یو این جنرل اسمبلی ،جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور