ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

کراچی(کرائم سیل ) ماڑی پور فٹ بال گراونڈ کے قریب گھر میں اتفاقیہ فائرنگ سے میٹرک کا طالب علم جاں بحق ہو گیا، علاقہ مکین کے مطابق مقتول سینے پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے جاں بحق ہوا۔

سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے مکان نمبرC-298 گریکس فٹ بال گراونڈ کے قریب گھر میں اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 18 سالہ عدیل ولد فضل کریم کے نام سے کی گئی، واقعہ اپنے ذاتی اسلحہ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ علاقہ مکین نے بتایا کہ واقعہ ٹک ٹاک بنانے کے دوران پیش آیا، مقتول کی موت سینے پر ایک گولی لگنے سے واقعے ہوئی، مقتول چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اور میٹرک کا طالب علم تھا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ کیبل کا کام کرتا تھا۔ مقتول کے ورثا نے میڈیا سے بات چیت کرنے سے انکار کر دیا، پولیس نے واقعہ کو اتفاقیہ قرار دیا اور ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں