yasmeen rashid

نواز شریف سے عوامی عدالت میں نمٹیں گے ،یاسمین راشد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیشی کے موقع پر یاسمین راشد نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ مجھے مزید گیارہ مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے ،جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے جلد ردی کی ٹوکری میں ہونگے ،ہم جیل میں رہ کر بھی ان کا بھرپور مقابلہ کرینگے ،اگر لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو دونوں امیدوار جیل سے باہر ہوتے ،نواز شریف سے عوام کی عدالت میں مقابلہ ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”بیٹوں سے ہر ہفتے بات کرائی جائے“عمران کی درخواست پر جیلر سے جواب طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں