IMF

نگران حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کو تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق متعلقہ ڈویژنز نے ڈیٹا وزارت خزانہ سے شئیر کر دیا ،آئی ایم ایف کے ساتھ پہلے جائزہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے ،مذاکرات میں جولائی تا ستمبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے جائزے کی کامیابی سے تکمیل کیلئے پر امید ہے کیونکہ پہلے جائزے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھین : یوٹیلٹی سٹورز پر تیل کی قیمت میں کمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں