زرداری کس جماعت کیساتھ مل کربلاول کو وزیراعظم بنانا چاہ رہے ہیں؟ حافظ حسین احمد نے رائے دیدی

زرداری کس جماعت کیساتھ مل کربلاول کو وزیراعظم بنانا چاہ رہے ہیں؟ حافظ حسین احمد نے رائے دیدی

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری یہ چیلنج کرچکے ہیں کہ نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، اب جمعیت علماءاسلام کے سینئر رہنما وسابق سینیٹر حافظ حسین احمد کاکہنا ہے کہ انتخابی میچ میں ”مین آف دی میچ“وہی ہوگا جسے امپائر کی خوشنودی حاصل ہوگی، نوازشریف بارے زرداری کا بیان ناقابل فہم ہے، کیا وہ بلاول کو تحریک انصاف کے ساتھ ملکر وزیر اعظم بنا نے کا سوچ رہے ہیں۔ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہناتھاکہ وزیر اعظم کون بنے ،یہ فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے لیکن اب اسے کسی اور کا صواب دید قرار دیا جارہا ہے ، 2018ءمیں بھی امپائر کو ساتھ ملا کر میچ فکس کیا گیا اب دیگر پارٹیاںبھی اس مہربانی کی منتظر نظر آتی ہیں۔ پاکستان میں ہمیشہ انتخابی میچ کا فیصلہ متنازعہ رہا ہے اب بھی عوام کے پاس جانے کے بجائے تمام پارٹیوں کی نظر امپائر کی طرف ہے، سیاستدان فکس میچ کے لیے امپائر کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کی سلیکشن اور عوامی رابطے کو اہمیت دی جائے تاکہ ان کا حشر 2018ءسمیت ماضی کے ونر جیسا نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں