fawad arrest

فواد چوہدری گرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کے اہلخانہ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے،ان کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ فوادکو کہاں رکھا گیا ہے ہمیں معلوم نہیں ہے۔فواد چوہدری کی اہلیہ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔دوسری طرف فیصل چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی چوہدری فواد کو میرے اسلام آباد والے گھر سے ناشتہ کرتے ہوئے کچھ باوردی اہلکاروں نے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کے ہمراہ اغوا کر لیا ہے،میرے بار بار اصرار کے باوجود انہوں نے کوئی وارنٹ گرفتاری یا حکم نہیں دکھایا،مجھے ان کی سلامتی سے متعلق شدید خدشات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 9مئی میں مطلوب سابق رکن اسمبلی گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں