imran khan in SC

عمران خان کو سپریم کورٹ میں حاضری کا موقع مل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب ترامیم کیس میں سپریم کو رٹ کا 31اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری ،عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا موقع فراہم ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکمنامے میں کہا گیا کہ عدالت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتی ہے ،عدالتی حکم کی نقل اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو پہنچائی جائے ،عمران خان اگر عدالت میں پیش ہونا چاہیں تو جیل سپرنٹنڈنٹ اس کا انتظام کریں ۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نیب ترامیم کیس میں مرکزی درخواست گزار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : 190ملین پاﺅنڈ اور توشہ خانہ کیس ،عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں