n league MQM

ن لیگ اور متحدہ کا انتخابی اتحاد کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم نے آئیندہ الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان کر دیا ۔
لاہور میں ملاقات کے بعد لیگی اور متحدہ کے رہنماﺅں نے پریس کانفرنس میں انتخابی اتحاد کا اعلان کیا ،سعد رفیق نے کہا کہ دونوں پارٹیوں میں طے پایا ہے کہ آٹھ فروری کا الیکشن ملکر لڑیں گے ،نواز شریف کی دعوت پر ایم کیو ایم کے دوست لاہور تشریف لائے ۔فاروق ستار نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے ملکر مقابلہ کریں گے ،کوئی ایک جماعت ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتی ،الیکشن میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافہ نامنظور،میر پور میں پہیہ جام ہڑتال ،کاروبار بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں