FATF

بھارت بھی فیٹف کے ریڈار پر،انتہا پسند تنظیموں کی فنڈز کی تحقیقات

نئی دلی (ویب ڈیسک) فنانشل ٹاسک فورس نے بھارت میں انتہا پسند تنظیموں کے فنڈز کی تحقیقات شروع کر دیں
فیٹف کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں منظم نیٹ ورکس انتہا پسند تنظیموں کے لیے سرمایہ اکٹھا کررہے ہیں۔ فیٹف نے بھارت میں غیر قانونی اور غیر انسانی کارروائیوں کی تحقیقات کے لیے ٹیم بھیج دی ہے،فیٹف کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کوانکے تمام سوالات کے جواب دینا ہوں گے۔یاد رہے کہ مودی سرکار وسیع پیمانے پر دہشتگرد تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کرتی ہے ،منی لانڈرنگ، اسمگلنگ، منشیات فروشی، انسانی اسمگلنگ اور انفارمل اکنامک اکاوننٹس میں بھارت سرفہرست ہے،بھارت میں ریئل اسٹیٹ میں فراڈ، اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے تانے بانے دنیا بھر میں دہشتگردی سے ملتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : چین نےآزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں