وزیراعلی پنجاب نے پولیس کی طرف سے دکانیں زبردستی بند کرانےکا نوٹس لے لیا

وزیراعلی پنجاب نے پولیس کی طرف سے دکانیں زبردستی بند کرانےکا نوٹس لے لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر ) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بعض علاقوں میں سموگ کے باعث مارکیٹیں اور دکانیں پولیس کی طرف سے زبردستی بند کرانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور کہا ہے کہ جمعہ کو مارکیٹیں اور دکانیں بند کرانے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا، اگر پولیس کی جانب سے زبردستی مارکیٹیں یا دکانیں بند کرائی گئیں تو سخت ایکشن ہو گا۔  نگران وزیراعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سموگ کی وجہ سے صرف ہفتے کے روز دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش اور حکومت پنجاب کے اقدامات کے باعث آج سموگ میں نمایاں کمی آئی ہے، تعاون پر تاجربرادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ اسموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے اور ہم سب نے ملکر لاہور اور دیگر شہروں کو رہنے کے قابل بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ میں اہم عہدہ مل گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں