monis ilahi

مونس الٰہی کرپشن کیس میں اشتہاری قرار

لاہور(کورٹ رپورٹر) احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے تمام بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے اور جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے کو ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس کے الزام میں اشتہاری قرار دیا گیا،لاہور کی احتساب عدالت میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں کی کک بیکس وصول کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔جج نسیم احمد نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی۔نیب نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی کہ مونس الٰہی گرفتار نہیں ہوئے نہ ہی تفتیش جوائن کی جس پر عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مونس الٰہی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ”سیاست میں صرف مجھے اور نواز کو چپ لگی ہے “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں