JUI meeting

جے یو آئی کا اہم اجلاس پشاور میں طلب

پشاور (وقائع نگار خصوصی ) جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس 18,19 نومبر کو پشاور میں طلب کر لیا گیا
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی مجلس عمومی کے اراکین شریک ہونگے،امیر جماعت مولانا فضل الرحمان اجلاس میں قطر میں حماس رہنماو¿ں سے ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دیں گے ۔اجلاس میں انٹر ا پارٹی الیکشن کے حوالے سے مرکزی ناظم انتخاب رپورٹ پیش کریں گے،آئیندہ انتخابات کے حوالے سے صوبائی جماعتیں اپنی تیاریوں سے آگاہ کریں گی،ملک کی موجودہ سیاسی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کا حکومت پر ملکی اثاثےغیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں