arif alvi

سپریم کورٹ میں صدر مملکت کیخلاف درخواست

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں صدر مملکت عارف علوی کیخلاف عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ،عہدے کی تضحیک کی اس لیے انہیں کام سے روکا جائے اور عہدے سے ہٹا دیا جائے ،صدر نے صدارتی دفتر کو پی ٹی آئی کے لیے وقف کر رکھا ہے ۔صدر مملکت کیخلاف درخواست آئین کے آرٹیکل 184کی شق تین کے تحت غلام مرتضیٰ نے دائر کی ہے ،درخواست میں صدر اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : 2ریٹائرڈفوجی افسران کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں