اسلام آباد(وقائع نگار)فہد ہارون کو نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق فہد ہارون کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔فہد ہارون ڈیجیٹل میڈیا معاملات دیکھیں گے، ان کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہو گا۔فہد ہارون سابق وزیراعظم شہباز شریف کے بھی معاون خصوصی رہ چکے ہیں۔یاد رہے فہدہارون پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا اور آئی ٹی کے شعبے کا اہم نام ہیں، فہد ہارون نے مذکورہ شعبوں میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔فہد ہارون اہم سرکاری عہدوں پر بھی فائزرہے ہیں جبکہ فہدہارون کی والدہ فریحہ رزاق صحافی اور سابق رکن پارلیمنٹ رہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ”انوارالحق کاکڑ کی کرسی کو خطرہ“لاہور ہائیکورٹ میں ہٹانے کی درخواست