adiala jail

اڈیالہ جیل کے باہرشدید نعرے بازی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے حق میں اور مخالفت میں نعرے بازی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جیل میں کیس کی سماعت کے دوران کچھ لوگ باہر جمع ہوئے اور چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف نعرے لگانے شروع کردیے ،وہاں موجو د تحریک انصاف لائرز ونگ کے وکلا نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی ،پولیس نے دونوں پارٹیوں کو مرکزی دروازے سے دور ہٹا دیا اور ایک دوسرے سے بھی دور کر دیا تا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں