لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے لاہور میںتجارتی سرگرمیاں رات دس بجے بند کرنے کا حکم دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے کہا ہے کہ سی سی پی او رات دس بجے تجارتی سرگرمیاں بند کرانے کے حکم پر عملدرآمد کرائیں ،عدالتی فیصلہ میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری سی سی پی او کو اقدامات کی بھی ہدایت دیں ،جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے انکار “سائفر کی سماعت جیل میں ہو گی ، عدالتی فیصلہ