اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر ایسا الزام عائد کر دیا ہے کہ مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت تلملا اٹھے گی۔
یہ بھی پڑھیں:مونس الٰہی کو بڑا جھٹکا دینے کے لئے ایف بی آر نے بڑا قدم اٹھا لیا،ایسے کام کی تیاریاں مکمل کہ جیل میں بیٹھے پرویز الٰہی بھی پریشان ہو جائیں
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہپیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر نمبر گیم پورا کرے گی اور بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے، نوازشریف ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ایون فیلڈ میں چھوڑ آئے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف زرداری نے فیڈریشن کی طرف سے بلوچستان سے معافی مانگی تھی،جب سی پیک کا سنگ بنیاد رکھا گیا تو پی پی نے گوادر پورٹ چائنا کے حوالے کیا،یوسف گیلانی نے کابینہ میٹنگ کال کی اور وہاں پر منظوری دی گئی،سی پیک کا آغاز پیپلزپارٹی کی حکومت میں ہوا۔پیپلز پارٹی اپنا 56واں یوم تاسیس کوئٹہ میں منانے جا رہی ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوری اقدار اور روایات کی بات کرتی ہے، 120 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کرنے والے 20 سیٹیں بھی نہیں جیت سکتے،ن لیگ والے 16ماہ کے بجائے نواز شریف کی گزشتہ حکومت کی بات کرتے ہیں،کون کتنے پانی میں ہے؟الیکشن میں پتا چل جائے گا،مسلم لیگ ن نے لاڈلہ بننے کی کوشش شروع کر دی ہے،ایک اور سلیکشن ہوتی ہے توملک ترقی نہیں کر سکتا،ووٹ کوعزت دو،مجھے کیوں نکالا،کیا یہ بیانیہ ایون فیلڈ میں چھوڑ آئے ہیں؟ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کو سیاست میں دھکیلا ہے اور وہ تاثر دے رہے ہیں کہ ادارے ہمارے ساتھ ہیں،پیپلز پارٹی سنجیدہ سیاست پر یقین رکھتی ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صاف و شفاف الیکشن ملک کی ضرورت ہیں، عوام کو جمہوری حق ہےوہ جس کو بھی مینڈیٹ دے، پہلے بھی ایک سلیکشن اورلاڈلہ ملک کوتباہی تک لے آیا ہے،اگر آپ نے زیادتی کرنے والوں کو معاف کر دیا تو اچھی بات ہے،میاں صاحب کم ازکم آپ ووٹ کوعزت تو دلائیں،جب چیئرمین پی ٹی آئی کو لایا گیا تو آپ نے کہا تھا دودھ میں پانی ملا دیا،جب آپ کو لایا جائے گا تو اس کا مطلب پانی میں دودھ ملایا جائے گا۔