اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مرحلہ میں داخل ہو گئیں ،حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت مکمل ،فہرستوں کی اشاعت کاکام شروع کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو جاری ہو گی ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔
