justice mohsin

”کیا ہم سب اغوا ہونگے تو ہمیں سمجھ آئے گی “لاپتہ افراد کیس میں جج کے سخت ریمارکس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ طلبا کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس کی سماعت ،نگران وزیر داخلہ بھی عدالت میں پیش ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن کیانی نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہم سب اغوا ہونگے تب ہی ہمیں سمجھ آئے گی کہ لاپتہ افراد اور انکے اہلخانہ پر کیا گزرتی ہے ،بڑے عہدوں پر بیٹھے افراد اپنے آپ کو مستثنا نہیں کر سکتے ،کوئی مر جائے تو خاندان کو تسلی ہو جاتی ہے ،لاپتہ ہو تو ساری عمر ٹراما میں گزرتی ہے ،لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم اور وزیر داخلہ پر مقدمہ درج کرائیں گے ۔جسٹس محسن نے وزیر داخلہ سے کہا کہ واضح الفاظ میں آپ کو یہ بات سمجھا رہا ہوں ،پھر آپ اور وزیراعظم کو گھر جانا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں : رحیم یار خان میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ کھیتوں میں کام کرتے 4مزدور ہلاک 3زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں