raza rabani

رضا ربانی کو ”بلی تھیلے سے باہر“نظر آ گئی ،نائب صدر عالمی بینک کی پریس کانفرنس پر تنقید

اسلام آباد (مانٰٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے ،سول بیوروکریسی اور سیاسی جماعتیں این ایف سی پر نظر ثانی کر رہی ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رضا ربانی نے کہا کہ وسائل کی تقسیم سیاسی اور اقتصادی مقاصد کے مطابق ہو گی ،پاکستان کے وسائل کی تقسیم عالمی مالیاتی سامراج کی ہدایت پر نہیں ہو گی ،ابھی ملک کے اندرونی معاملات پیچیدہ ہیں ،وقت مناسب نہیں ہے کہ ایسے معاملات کھولیں جن سے وفاق پر سنگین نتائج ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں : سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ،سکھر صحافیوں کیلئے غزہ سے کم نہیں ،سینٹر سیف اللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں