shahid khaqan

شاہد خاقان دھرنا کمیشن کے سامنے پیش4،صفحات کا سوال نامہ تھما دیا گیا

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دھرنا کمیشن نے شاہد خاقان کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا ،سابق وزیراعظم ایک گھنٹہ تک اندر موجود رہے ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ مجھے ٹیلیفون کر کے بلایا گیا ،کمیشن تحقیقات کر رہا ہے ،جو کچھ ہوا بطور وزیراعظم میری ذمہ داری تھی ،دھرنا ختم کرنے کیلئے معاہدہ حکومت کی جانب سے کیا گیا ،اگر کسی نے قانون توڑا تو قانونی کارروائی ہونی چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں : سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ،سکھر صحافیوں کیلئے غزہ سے کم نہیں ،سینٹر سیف اللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں