پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی جلسوں کیلئے درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ،عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو طلب کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ 10دسمبر کو پشاور میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں ،ابھی تک اجازت نہیں دی گئی ۔جسٹس اعجاز انور نے اے ڈی سی سے پوچھا کہ کیا درخواست موصول ہوئی ہے ،جواب ملا کہ درخواست موصول ہو ئی ہے اس کو دیکھا جائے گا ،جسٹس اعجاز نے پوچھا کہ جلسوں کی اجازت کیلئے کس سے رپورٹ لیتے ہیں ،اے ڈی سی نے جواب دیا کہ پولیس اور سپیشل برانچ سے رپورٹ کے بعد اجازت کا فیصلہ ہو تا ہے ،وکیل نے کہا کہ دیگر پارٹیاں جلسے کر رہی ہیں صرف پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی جا رہی ،جسٹس اعجاز نے کہا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے ،عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف نے اعلان کر دیا،چیئرمین شپ کیلئے بیرسٹر گوہرکا نام فائنل