لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی کرتوتوں کا عوامی عدالت میں حساب دینے کیلئے تیار رہیں ،ہیرا پھیری کے چیمپئن اللہ اور عوام کی عدالت میں کیسے بچیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ قوم اس بار الیکشن میں انہیں آٹے دال کا بھاﺅ یاد کرا دینگے ،مہنگائی کے شہنشاہ شہباز شریف کو الیکشن میں لگ پتہ جائے گا ،جو بھی ہتھکنڈے استعمال کر لیں عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے لطیف کھوسہ کو بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیدی