کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قائد عوام سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر عوام میں لائے ،نوجوانوں کو امید دی اور ملک کو آئین دیا ۔
کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو نئی سوچ اور طرز سیاست کی ضرورت ہے ،نفرت اور تقسیم کی پرانی سیاست کو دفن کرنا ہو گا ،پی پی نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ،نفرت اور تقسیم کی حوصلہ شکنی کی ،باقی تمام جماعتیں اشرافیہ کی نمائیندگی کرتی ہیں ،پیپلز پارٹی کا مخالف کوئی جماعت نہیں غربت اور مہنگائی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : نوازشریف اپنی کرتوتوں کا حساب دینے کیلئے تیار رہیں ،پرویز الٰہی