مرکزی جمعیت اہل حدیث کا عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

لاہور (وقائع نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث نے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا،ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کے تحت ورکر کنونشنز،تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف آرگنائزر کی تقرری پر میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا شکر گزار ہوں ،ملک بھر میں جماعت کو فعال اور منظم کیا جائے گا۔ انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے ،ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کے تحت ڈویژنل ورکر کنونشنز منعقد ہونگے جن کا یکم دسمبر سے آغاز کیا جائے گا،ورکر کنونشنز لاہور، قصور،گوجرانوالہ ،فیصل آباد،ساہیوال اورسرگودھامیں منعقد ہونگے،مرکزی جلسہ عام 28جنوری کو مینار پاکستان پر ہو گا جس میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کرینگے۔


کاشف نواز رندھاوانے کہا کہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی اتحاد برقرار رہے گا،قومی وصوبائی انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں ،علامہ معتصم الہی ظہیر کی سربراہی میں انتخابی بورڈ بنادیا گیاہے۔ پریس کانفرنس میں مولانا عبدالرشید حجازی،حافظ یونس آزاد،سید سبطین شاہ نقوی،رانا شفیق پسروی،مولانا عبدالباسط شیخوپوری اورڈاکٹر عبدالغفور راشدبھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں