انتخابات میں تاخیر کی خبریں چلانے والے چینلز مشکل میں پھنس گئے، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

انتخابات میں تاخیر کی خبریں چلانے والے چینلز مشکل میں پھنس گئے، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر کی خبریں چلانے والے چینلز کے خلاف پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا )سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا جس پر چینلز کوجرمانے کاخدشہ ہے ۔  الیکشن کمیشن کے ترجمان کاکہناتھاکہ انتخابات میں تاخیرکی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، مختلف ٹی وی چینلز  پر چلنے والی ایسی خبروں کی ریکارڈنگز  منگوالی ہیں،ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بالکل جھوٹی ہے، انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے۔ ترجمان  نے بتایاکہ  الیکشن کمیشن ان  بے بنیاد خبروں کی پر زورتردیدکرتا ہے، الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوازشریف اپنی کرتوتوں کا حساب دینے کیلئے تیار رہیں ،پرویز الٰہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں