فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غربت اور قرض نے ایک اور خاندان کو نگل لیا ،میاں بیوی نے تین بچیوں کو مار کر خودکشی کر لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ایک مکان سے میاں بیوی اور تین بچیوں کی لاشیں ملی ہیں ،بچیوں کو زہریلی گولیاں کھلانے کے بعد ہتھوڑی مار کر مار دیا گیا ،بچوں کو مارنے کے بعد میاں بیوی نے خود بھی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ،پولیس کے مطابق طاہر نامی شخص نے قرض واپس نہ ادا کر سکنے پر انتہائی اقدام اٹھا یا ۔
یہ بھی پڑھیں :”مرے کو مارے شاہ مدار “ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ