سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی ،عمران خان اور شاہ محمود کے وکلا کا اعتراض

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سائفر کیس کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ،پروڈکشن سے متعلق درخواست بھی کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کی وجہ جیل ٹرائل کا وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن موصول نہ ہونا تھا ۔عمران خان اور شاہ محمود کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے ،انہوں نے سماعت ملتوی کرنے پر اعتراض کیا ۔

یہ بھی پڑھین : عدالت کا شیریں مزاری کے حق میں اہم فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں