لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں آج ایڈز سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ،لاہور میں آگاہی کے حوالے سے ریلی کا اہتمام ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں اس وقت جان لیوا مرض ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 22000ہے ،مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے جس پر قابو پانے کیلئے آگاہی تقریب اور ریلی کا اہتمام کیا گیا ،لاہور میں 3100افراد ایڈز سے متاثرہ ہیں ۔ریلی میں موجود طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ ایڈز کے بارے میں غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ مرض قابل علاج نہیںہے ،ایڈز قابل علاج مرض ہے اس لیے اس کا شکار ہونے والوں کو اسے ہرگز نہیں چھپانا چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں : غربت اور قرض ایک اور خاندان نگل گیا،میاں بیوی کی 3بچیوں کو مار کر خودکشی