سابق ایم پی اے نذیر چوہان کو بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور(کرائم سیل)انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی نذیر احمد چوہان اور ان کے ساتھیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی نذیر احمد چوہان سمیت دیگر افراد کو پولیس پارٹی پر حملہ اور تشدد کے مقدمے میں بری کردیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فیصلہ سنایا۔ دوران سماعت نذیر احمد چوہان سمیت آٹھ ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔عدالت میں آٹھ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔مقدمے میں نامزد افراد میں نذیر احمد چوہان،سعد نذیر،عابد علی، رفاقت علی،حافظ رضوان،قاسم،فیصل مقبول اور قمر عباس شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے منحرف ہو کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے نذیر احمد چوہان شیر کے انتخابی نشان پر لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 167 سے ضمنی الیکشن لڑ رہے تھے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر اور ان کے حامیوں سے ان کا تصادم ہوا بعد ازاں پولیس پارٹی پر فائرنگ اور تشدد کے الزام میں نذیر چوہان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 19 جون کو تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں