سموگ کی صورتحال،پنجاب حکومت کا وقتی طور پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

لاہور (سٹاف رپورٹر)سموگ کی صورتحال کے تناظر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے سموگ کے حوالے سے وقتی طور پرپابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے سموگ کے حوالے سے عارضی طور پرپابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹیں،بازار،ریسٹورنٹس اور کاروباری ادارے کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلیں گے، تعلیمی ادارے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں،سرکاری و نجی سکولوں میں موسم سرماکی تعطیلات 18 دسمبر سے شروع ہوں گی۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ اگلے ہفتے سموگ کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور سموگ کی صورتحال کے تناظر میں اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں