لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں زمان پارک کے باہر جلاﺅ گھیراﺅ اور تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی ،عدالت نے دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کر لی ۔
