لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کیخلاف ایک ارب 23کروڑ کا ریفرنس دائر کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے گجرات کیلئے غیر قانونی طور پر 116سکیمیں منظور کرائیں ،من پسند ٹھیکیداروں کو کام دلوا کر رشوت وصول کی گئی ،پرویز الٰہی نے 74کروڑ 45لاکھ روپے کے کک بیکس وصول کیے ،احتساب عدالت ٹرائل مکمل کر کے ملزمان کو سزائیں دے ۔
