لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ نیب کیس بنانے سے پہلے اپنی عدالتی کارروائی پر نظر ڈال لیا کرے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے بیٹے نے کہا کہ نیب نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ چھان بین کے بعد انکے اثاثے لیگل قرار دے رہے ہیں ،ہمیں بری قرار دینے والی نیب اب انہی اثاثوں کو غیر قانونی کیسے ڈیکلیئرکر سکتی ہے ،ہمارے اکاﺅنٹس میں موجود تمام رقم بشمول ایک ملین یورو ڈیکلیئرڈ ہے ،ایف بی آر میں ذرائع اور منی ٹریل کا ریکارڈ موجود ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کے جارحانہ وار،ن لیگ کی دفاعی پالیسی