کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کو ہونے سے پہلے ہی متنازع بنا دیا گیا ہے ،ایک پارٹی کو اہمیت اور وزیراعظم والا پروٹوکول دیا جا رہا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو ہوش آ جائے گا اور شفاف الیکشن کرائے جائینگے ،صرف پیپلز پارٹی ہی الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہے باقی پارٹیاں تو عوام کا سامنا کرنے سے گھبرا رہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : عام انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی ،وزارت خزانہ کی ایک بار پھر پرسرار خاموشی