imran prison

”قید پر پریشان نہیں اسے عبادت سمجھتا ہوں “میری گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے ،عمران

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ اور امریکی آفیشلز کو عدالت میں بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے،قید پر پریشان نہیں اسے عبادت سمجھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ”بشریٰ بی بی پر الزام اخلاق سے گری حرکت“عمران اہلیہ کی پاکدامنی پر قرآن اٹھانے کو تیار
اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں آپ پر واضح کر رہا ہوں کہ الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی،حالات دیکھ کر خدشہ ہے کہ کہیں یہ الیکشن سے ہی نہ بھاگ جائیں،مجھ سے کسی نے مذاکرات نہیں کیے،جس طرح سے مجھے پکڑا گیا یہ بھی ایک پلان تھا،لندن پلان نواز شریف کو لانے ،پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے تھا۔عمران خان نے کہا کہ جیل میں کوئی پریشانی نہیں اسے عبادت سمجھتا ہوں،قمر باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کچھ کیا،اسے عدالت میں بلاﺅں گا،کیس میں قمر باجوہ اور امریکی سفارتخانے کے آفیشلز کو گواہ بناﺅں گا،یہ ٹولہ ملک کی گروتھ کو 6.17 سے صفر پر لے آیا ہے،کیا لوگ پاگل ہیں،انہیں نہیں پتہ کہ ان سیاسی جماعتوں نے کیا کیا ہے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں