راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کل تھا آج بھی ہوں اور آئیندہ بھی رہوں گا ۔
اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا ۔ایک صحافی کے سوال کہ بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین بنا دیا گیا کے جواب میں شاہ محمود نے کہا کہ مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہے ،میری وفاداریاں پارٹی کے ساتھ ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ”قید پر پریشان نہیں اسے عبادت سمجھتا ہوں “میری گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے ،عمران