rana sana

جے یو آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے،ن لیگ الیکشن کیلئے مکمل تیار ہے ،رانا ثنا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا نے کہا ہے کہ پارٹی الیکشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ،جے یو آئی سے سیاسی اتحاد نہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر سیاسی جماعتوں سے بات ہو سکتی ہے ،نواز شریف چاروں صوبوں کا دورہ کرینگے ،انکا 21اکتوبر کو قوم سے کیا وعدہ پورا ہو گا ،دانیال عزیز اور احسن اقبال اپنے بیٹوں کو ٹکٹ دلانا چاہتے ہیں ،ان میں جھگڑا بھی اسی بات پر ہوا ،مہنگائی ہی مسئلہ تھی تو دانیال سولہ ماہ تک کیوں خاموش رہے ،عمران خان نے خود اپنے خلاف سازش کی ،کیا لندن سے انہیں کہا گیا تھا کہ نو مئی کو حساس مقامات پر حملے کرو

یہ بھی پڑھیں : مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں،پارٹی کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا ،شاہ محمود۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں